May 17, 2017 04:22 pm
views : 672
Location : Election Commission of Pakistan Office
Islamabad- PTI Leader Naeem ul Haq Media Talk
اسلام آباد،حکومت جےآئی ٹی کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کو کوشش کررہی ہے,نعیم الحق
الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں عمران
خان نے وکیل تبدیل کرلیاہے، نئے وکیل نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے
مہلت مانگ لی، الیکشن کمیشن نے جواب دائرکرنے کے لیے 29 مئی کو آخری مہلت
دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے جہلم اور ساہیوال کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف
ورزی پر عمران خان اورحمزہ شہباز کو نوٹس جاری کیا تھا، تاہم حمزہ شہباز نے
الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی تھی۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق کے معاملے پرحکم امتناع جاری کررکھاہے۔
سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی ہے کہ
پی ٹی آئی کو زیادہ کیسز میں الجھایا جائے،حکومت پاناما کیس سے توجہ ہٹانا
چاہتی ہے،حکومت جے آئی ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
لیگی رہنما دانیال عزیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ
دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن کے خلاف غلط بات کی تھی لہذا ان کے خلاف توہین
عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لیے کیس تیار کرلیا ہے۔