May 17, 2017 04:31 pm
views : 682
Location : Different Places
Peshawar- Anti-Polio Campaign drives continues 3rd Day
پشاور،خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی
جاری ہے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔
تین روزہ انسداد پولیو مہم کے ذریعہ صوبہ بھر میں چھپن لاکھ سے زائد بچوں
کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔پشاور میں آٹھ لاکھ تینتیس ہزارسے
زائد بچوں کا حدف مقرر کیا گیا ہے جس میں ایک ہزار نو سو ٹیمیں تشکیل دی
گئی ہیں۔
مہم میں64افغان مہاجر اور ٹی ڈی پیز کیمپیں بھی شامل ہیں۔مہم کے لئے انیس ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔
ایرایا انچارج مقرراکبر خان نے کہارومنگ،موبائیل،ٹرانزٹ اور فکسڈ ٹیمیں مہم
میں حصہ لیں گی ،پولیو مہم کی نگرانی کے لئے چار ہزار چھ سو سے زائد ٹیمیں
شامل ہیں ۔