May 17, 2017 04:36 pm
views : 658
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 301 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 301 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 301پوائنٹس
کی کمی کے بعد51511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 396کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 189کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔