May 17, 2017 06:20 pm
views : 699
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Mashal Khan Case Hearing
اسلام آباد،سپریم کورٹ میں مشال خان قتل ز خود نوٹس کیس کی سماعت
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں
تین رکنی بینچ نے مشال خان قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی گئی جبکہ سپریم
کورٹ نے مشال خان قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو قانون کے تمام
تقاضے پورے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے مشال خان کے والد کے وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی نا اہلی
سامنے لانے پر مشال خان کو سازش کے تحت قتل کیا گیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشال خان کے
والد اقبال خان نے کہا کہ معاملہ صبح 10 بجے شروع ہوا اور 3 بجے مشال کو
قتل کیا گیا، ڈی ایس پی سمیت دیگر پولیس اہلکار وہاں موجود تھے، مشال خان
کی بہنیں ڈر کے مارے تعلیم جاری نہیں رکھ پا رہیں ۔
والد مشال خان نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کھولی جائے، طلبا کی زندگی کی
ضمانت دی جائے، تعلیم کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور طالبعلموں کی
حفاظت کا بندوبست کیا جائے۔