May 17, 2017 06:48 pm
views : 661
Location : Election Commission of Pakistan Office
Islamabad- PML N Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد،تحریک انصاف احتساب سے بھاگ رہی ہے،دانیال عزیز
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزکا کہنا ہے کہ عمران خان توہین عدالت کیس
میں کبھی پیش نہیں ہوئے وہ مجھ پر الزام لگارہے ہیں،اگر میں ایک لفظ بھی
جھوٹ بولوں تو اللہ مجھ سے ناراض ہو۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ تحریک انصاف نے غیرملکیوں سے پیسے
لے کر استعمال کیے، غیرملکی فنڈنگ استعمال کرنے والی جماعتیں تحلیل کردی
جاتی ہیں،ان سے گزشتہ ڈھائی برس کا حساب مانگا جارہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو
سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف احتساب سے بھاگ رہی ہے،
عمران خان کے وکیل نے پی ٹی آئی کی بین الاقوامی فنڈنگ کا اعتراف کیا ہے
جبکہ غیرملکی فنڈنگ استعمال کرنے والی جماعتیں تحلیل کردی جاتی ہیں، عمران
خان کے وارنٹ گرفتاری 2014 سے جاری ہوچکے ہیں اور وہ مجرم ہیں۔