May 17, 2017 07:07 pm
views : 831
Location : National Cricket Academy
Lahore- Sharjeel Khan Lawyer Shaigan ijaz Media Talk
لاہور،معطل کرکٹر شرجیل خان کے وکیل کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے وکیل نے کہا ہے کہ عمر امین کا شرجیل خان کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
شرجیل خان آج تیسرے روز بھی وکیل شیغان اعجاز کے ہمراہ ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے۔
اس موقع پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان کے وکیل نے کہا کہ ٹریبیونل میں ہونے والی
کارروائی سے مطمئن ہیں، آج پی سی بی کے مزید 3 گواہان پیش ہوئے جن پر جرح
کرتے ہوئے بہت سے حقائق ٹریبیونل کے سامنے لائے ہیں، آئی سی سی اینٹی کرپشن
کا نمائندہ کل پاکستان آ رہا ہے، پی سی بی کے آخری گواہ پر جرح اس کے
سامنے کریں گے۔ کل تک ممکنہ طور پر پی سی بی کے گواہان پر جرح مکمل ہو جائے
گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی میں بنائی گئی شرجیل خان کی آڈیو ریکارڈنگ
ٹمپرڈ ہے، سچ اور جھوٹ کا فرق واضح ہو رہا ہے۔
شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ پی سی بی کے بیان کے مطابق مبینہ
بکی یوسف نے عمر امین کو 6 فروری کو آفر کی جس کے 48 گھنٹے بعد انہوں نے پی
سی بی آفیشلز کو آگاہ کر دیا تھا، اس واقعہ کے بعد اسی بکی نے مبینہ طور
پر خالد لطیف اور شرجیل خان سے رابطہ کیا۔