May 17, 2017 07:48 pm
views : 678
Location : Bin Qasim Association of Trade and Industry
Karachi- DG Rangers Sindh visits Bin Qasim Association of Trade and Industry
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کا بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈ سٹر ی کادورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل محمد سعید نے بن قاسم ایسوسی ایشن
آف ٹریڈ انڈسٹر ی کادورہ کیا ۔انڈسٹر ی کے ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ )
میجرجنرل محمد سعید سے ملاقات کی اور انڈ سٹریز کے اغراض ومقاصد اور
کررکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے
کہا معاشی ترقی پرامن حالات سے مشروط ہے ۔اس ضمن میں پا کستان رینجرز
(سندھ) صورتحال کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والے امن میں قانون نافذ کرنے
والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتاہے ۔
اس موقع پر بن قاسم ایسوسی ایشن کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے شہر میں
امن کی بحالی اور تاجر برادری کے لئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار
تشکر کیا ۔