May 18, 2017 01:34 pm
views : 630
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 140 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،140پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس140پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ51370پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 340کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،119کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔