تیانجن، وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کاچین میں تیانجن اکنامک ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ ایریاکا دورہ
وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے چین میں تیانجن اکنامک ٹیکنالوجیکل
ڈویلپمنٹ ایریا( ٹی ای ڈی اے)کا دورہ کیا۔450مربع میل پر محیط اس انڈسٹریل
پارک اینڈ اسٹیٹ میں جدید ترین انفراسٹرکچر مہیا کیا گیاہے۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاپنجاب میں اسی طرز پر
انڈسٹریل ایریا بنانا چاہتے ہیں۔چین کا انڈسٹریل پارکس بنانے میں تجربہ او
رمہارت دنیا بھر میں مسلمہ ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاچین کے تعاون سے پنجاب میں جدید انفراسٹرکچر پر مشتمل
انڈسٹریل پارک بنائیں گے۔چین کی مہارت ہمارے لئے سود مندہوگی۔
وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہاصوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤالدین
او رسیکرٹری صنعت کل دوبارہ ٹی ای ڈی اے کا دورہ کریں۔چین کے حکام سے
تفصیلی ملاقاتیں کر کے ٹیکنیکل معاونت کے لئے بات چیت کو آگے بڑھائیں۔