اسلام آباد وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا تقریب سے خطاب
وزیرمملکت برائےاطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اصلاحات پروگرام پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی
ہوں،ماضی میں ملک میں سرکاری تعلیمی شعبہ برے حالات کا شکار تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ ماضی میں ملک میں سرکاری
تعلیمی شعبہ برے حالات کا شکار تھا،سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر نہ تھی تو
پرائیویٹ سیکٹر نے اہم کردارادا کیا۔
مریم اورنگ زیب نے واضح کیا کہ کسی قسم کی کوئی نجکاری نہیں ہو رہی تاہم
ٹیچر ڈیولپمنٹ سیکٹر کی بہتری کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں، سرکاری
اسکولوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی مہارت کو استعمال کیا جارہاہے، ہر بچے کو
تعلیم دینا ریاست کی ذمے داری ہے، پرائیویٹ سیکٹر جیسے انفراسٹرکچرکوسرکاری
اسکولوں میں یقینی بنانے کے لئے کو ششیں کی جارہی ہیں ۔