May 18, 2017 04:08 pm
views : 630
Location : Railway Headquarter
Lahore- Railway Minister Khawaja Saad Rafique Press Conference
لاہور،کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل کر لیا گیا ہے،خواجہ سعد رفیق
وفا قی وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے نے چین میں کئی معاہدے کیے ہیں ریلوے میں وسیع سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔
وفا قی وز یر ریلو ے نے پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ پہلے لوگ ریلو ے
کی اصلاح کو دیو انے کاخواب سمجھتے تھے آج ریلو ے کے خواب کی تکمیل کا وقت
آگیا ہے،لاہور سے پشاور تک ریلوے ٹریک کو ڈبل کریں گے، آبادی والے علاقوں
میں باڑ نصب کی جائے گی جب کہ ریلوے ٹریک کے تمام سگنلز آٹو میٹک ہوں گے
اور ٹرین کی اسپیڈ 120 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی،کراچی میں سرکلر
ریلوے کے لئے وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ دیگر
معاملات کے حوالے سے بھی وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہو گی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم لوگ تمام سیاسی اختلافات کو بھلا کر چین گئے
تھے اور تمام وزرائے اعلیٰ سمیت ہر کسی نے چین میں پاکستان کے لئے بات کی
جو ایک اچھی مثال ہے، دورہ چین سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر سیاستدان چاہیں تو
لڑائی کے علاوہ کام بھی کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ریلوے
سمیت کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے، ریلوے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع
موجود ہیں لیکن آگے بڑھنے کے لئے ہمیں تھوڑا صبر کرنا ہو گا، ون بیلٹ ون
روڈ خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے اور سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ
ہے۔