May 18, 2017 04:29 pm
views : 690
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 554 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 554 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
554پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 50956 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 182 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 205 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔