لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف چین کے کامیاب اور تاریخی دورے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف چین کے کامیاب اور تاریخی دورے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے لاہور ایئر پورٹ پرگفتگو کرتے
ہوئے کہا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں چین کا حالیہ دورہ ہر
لحاظ سے کامیاب رہا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی
کی شرکت سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہے۔ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی
اور خوشحالی کے سفر میں ملکر چلیں گے۔
محمدشہبازشریف نے کہابیلٹ اینڈ روڈ فورم انسانیت کی فلاح و بہبود کا عظیم
پروگرام ہے۔مجھے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرنے کا
اعزاز حاصل ہوا۔دورہ چین کے دوران جو محبت اور پیار ملا وہ پہلے سے بڑھ کر
تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاحالیہ دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے مابین
کھربوں روپے کے معاہدے طے پائے ہیں۔ ان معاہدوں پر عملدرآمد سے پاکستان میں
ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔ حالیہ کامیاب دورے سے پاکستان میں چینی
سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے مزید کہاچین کے دورے کے دوران میری چینی قیادت اور دیگر رہنماؤں سے مفید بات چیت ہوئی ہے۔