May 18, 2017 08:05 pm
views : 603
Location : Domestic Place
Peshawar- NGO Demands Legislation Against Domestic Violence
پشاور،غیر سرکاری تنظیم کا صوبائی حکومت سے عورتوں پر تشدد سے متعلق قانون سازی کرنے کا مطا لبہ
خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے نے
صوبائی حکومت سے عورتوں پر گھریلو تشدد سے متعلق قانون سازی کرنے کا مطا
لبہ کیا ہے،این جی او کی جانب سے خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ خیبر پختون خوا
میں عورتوں پر تشدد کا مسئلہ گھمبیر ہو تا جا رہاہے۔
پشاور میں اویر گرلزکی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈز پر مشتمل ایک تحریری بل
رکن صو بائی اسمبلی معراج ہمایوں کو پیش کیاگیا،اور مطالبہ کیا کہ صوبائی
حکومت خواتین پر گھریلو تشدد سے نجاد دلوانے کے لئے قا نو ن سازی کریں۔
اویر گرلز کی صوبائی ڈائریکٹر کرن فدا نے کہا کہ اسمبلی میں عورتوں پر تشدد
کے حوالے سے قانون سازی کی جائے تاکہ گھریلو اور ساتھ ساتھ دفاترمیں کام
کرنے والی خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
دوسر ی جانب ایم پی اے معراج ہمایوں نے یقین دہانی کرائی کے وہ مجوزہ بل
صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے اور اس سلسلے میں بہت جلد قانون سازی بھی کر
لی جائے گی۔