May 19, 2017 12:54 pm
views : 657
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi - Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 70 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،70پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعےکو مارکیٹ
میں مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس70پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ50886پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 355کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 230کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،114کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔