کراچی،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے حوالے سے عوام کی رائے
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر
اسٹے کے فیصلے کے حوالے سےعوام کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کے بی یادیو کراچی اور بلوچستان میں سینکڑوں لوگوں
کا قاتل اور پاکستان کا دشمن ہے ایسے مجرم کو کسی بھی قیمت پر معاف نہیں
کرنا چاہیے ،حکومت بیرونی دباؤاور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر کلبھوشن کی
سزا کو یقینی بنائے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان شہری
عبدالمنان نے کہا کہ کلبھوشن کو سزا دینی چاہئے کیونکہ اس کی وجہ سے کئی
معصوم لوگ جن میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے دہشتگردی کا نشانہ بنے ۔
محمد وسیم کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے دہشت گردی کیلئے اربوں روپے کی
فنڈنگ کی اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی اسے سزا دینا لازمی ہے۔
ایک دکاندارمحمد عرفان نے کہا کہ کلبھوشن کو سزا دینے میں تاخیر نہیں کی جانی چاہیے۔
رازق آغا نے کہا کہ حکومت بیرونی دباؤاور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر کلبھوشن کی سزا کو یقینی بنائے۔