May 19, 2017 02:38 pm
views : 656
Location : Overseas Office
Karachi- DG Rangers Sindh visits Overseas Investor Chamber of Commerce and Industry
کراچی ،ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کا اوورسیز انو یسٹر ز چیمبر آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے اوورسیز انو یسٹر ز
چیمبر آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انڈسٹری کے ممبران
نے ڈی جی رینجرز (سندھ) سے ملاقات کی اور انڈسٹری کے اغراض ومقاصد کے
حوالے سے آگاہ کیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ ) میجر جنرل محمد سعید نے
اپنے خطاب میں کہا کہ پا کستان کی معاشی ترقی میں صنعت وتجارت سے وابستہ
افراد کی خدمات قابل قدر ہیں ۔
امن وامان کی بحالی کے بعد معاشی استحکام کے لئے اس صنعت سے وابستہ افراد
کواپنا کردار ادا کرنا ہے ۔اس ضمن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خصوصاً
سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے امن
وامان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔
اس موقع پر انڈسڑ ی کے ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ ) میجر جنرل محمد سعید کو بحالی امن کے اقدمات میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔