May 19, 2017 02:46 pm
views : 542
Location : Air Headquarter
Islamabad- CJCSC General Zubair Mahmood Hayat visits Air Headquarter
اسلام آباد ، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے ائیر ہیڈ
کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل
امان نے ان کا استقبال کیا۔معزز مہمان کو ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس
میں انہیں پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار سے آگاہ کیا
گیا۔
بعد ازاں جنرل زبیرمحمودحیات نے ائیر چیف سے انکے آفس میں ملاقات کی اور
پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء4 خیال کیا۔ ائیر چیف نے معزز مہمان
کو پاک فضائیہ میں جاری اپ گریڈیشن اور جدیدیت کے پروگراموں کے بارے میں
آگاہ کیا۔
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کے جنگی تیاریوں پر
اطمینان کا اظہار کیا۔ائیر چیف نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو
پاک فضائیہ پر لکھی گئی نئی کتاب بھی پیش کی۔