May 19, 2017 03:32 pm
views : 690
Location : Domestic Place
Islamabad- Attorney General of Pakistan Ashtar Ausaf Ali Media Talk
اسلام آباد،اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے احترام میں
وہاں پیش ہوئے کیوں کہ عدالت میں پیش ہوکر ہی اس کے دائرہ اختیار کو چیلنج
کیا جاسکتا ہے، فیصلے سے کلبھوشن کیس پر کوئی فرق نہیں پڑا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف
نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے پاس ابھی بھی اپیل کا موقع ہے،عالمی عدالت
انصاف جلد ازجلد سماعت کرے، ہم عدلیہ کے احترام میں عدالت میں پیش ہوئے
کیوں کہ عدالتی دائرہ کار پراعتراض عدالت میں پیش ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے،
ہم نے آئی سی جے کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اسے تمام قانونی مواقع دیں گے۔
اشتر اوصاف علی نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ تمام مسائل پرامن طریقے سے
حل کیے جاسکتے ہیں،بھارت کلبھوشن کی امن مخالف سرگرمیاں نہیں چھپا سکتا۔
اٹارنی جنرل اشترا و صا ف نے مزیدکہاکہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو منطقی
انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں ،آئی سی جے کے فیصلے سے پاکستان کا موقف
تبدیل نہیں ہوا، بھارت کے پاس کلبھوشن کیس سے متعلق کوئی جواز نہیں ہے
،کلبھوشن یادیو کے پاس رحم کی اپیل کیلئے وقت ہے ،پاکستان تمام متنازعہ
معاملات پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ۔