May 19, 2017 03:39 pm
views : 641
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding G.T Road Express Way
لاہور، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں صوبے میں انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور جی ٹی
روڈ پر راوی پل سے کالاشاہ کاکو تک6کلو میٹر طویل ایلی ویٹڈایکسپریس وے کے
منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔میٹروبس سروس کی رچنا ٹاؤن تک توسیع
کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاصوبے بھر میں
انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیاجا رہاہے۔جدید انفراسٹرکچرکے
باعث معاشی ، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ لودھراں سے
خانیوال تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بھی تیزی سے آگے بڑھایا جائے
گا۔
محمد شہباز شریف نے کہامفاد عامہ کے اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے
کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا منصوبے
ٹریفک کا بہاؤ کو بہتر بنائے گا۔اس منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو بے پناہ
سہولت ملے گی۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مزید کہامفاد عامہ کے اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے منصوبے کی فزیبلٹی جلد مکمل کرنے کی
ہدایت بھی کی۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی
منصوبے کے حوالے سے سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ مجتبیٰ شجاع الرحمن، ممبر قومی اسمبلی ملک ریاض، ایم
پی اے غزالی سلیم بٹ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مواصلات وتعمیرات، سیکرٹری
خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔