Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 19, 2017 03:55 pm views : 670

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh meets Royal College of Defence Studies Delegation
  • Urdu

کراچی ، گورنر سندھ سے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ کے 19 رکنی وفد کی ملاقات

کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ کے 19 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد کی سربراہی میجر جنرل (ر) سائمن لیزلی پورٹر کر ر ہے تھے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال ،ہمسایہ ممالک سے پاکستان کے سفارتی تعلقات ،ان میں مزید اضافہ کے اقدامات،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرگورنر سندھ محمد زبیر نے کہادہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا۔اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
محمد زبیر نے کہاجغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے۔سی پیک پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہاسی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغازہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوگے۔ ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہابڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہادفاعی امور کے نت نئے چیلنجر سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کے افسران کی مسلسل تربیت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔رائل کالج کے کورسز سے افسران کی حربی اور انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ ہور ہا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہادورنوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں مزید اضافہ کے لئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے۔
وفد کے اراکین نے گورنر سندھ نے صوبہ کی سیاسی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں ،امن و امان ، کراچی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور گورنر کے آئینی کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved