Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 19, 2017 04:25 pm views : 558

Location : Opposition Leader Chamber House

Islamabad- Opposition Leader Syed Khursheed Shah Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نا اہلی نظر آ رہی ہے، خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نا اہلی نظر آ رہی ہے اور عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کیس کا فیصلہ پاکستان کے لئے بڑا دھچکا ہے۔
اسلام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر حکومت کی نا اہلی نظر آ رہی ہے اور حکومت خاموشی سے بیٹھ کر کلبھوشن کو واک اوور دینا چاہتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاک فوج نے عالمی عدالت میں وکیل تعینات کیا ہے لیکن فوج کو عدالتی معاملات میں زیادہ تجربہ نہیں ہوتا، حکومت کی جانب سے عالمی عدالت میں وکیل نہ کرنے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھارتی تاجر سجن جندال کی وزیراعظم سے ملاقات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی، وزیراعظم یا ترجمان نے سجن جندال سے متعلق کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سجن جندال سے ملاقات میں کلبھوشن کی سزا سے متعلق بات ہوئی ہو گی جس پر وزیراعظم نے کہا ہو گا کہ سب کچھ فوج کر رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر ملک کا وزیر خارجہ ہوتا تو فیصلے کرتا لیکن وزیراعظم نے وزارت اپنے پاس رکھی ہوئی ہے اور کلبھوشن کے معاملے پر اپنی ذمہ داری بھی پوری نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے لئے بڑا دھچکا ہے لیکن بھارتی جاسوس سے متعلق اب قوم فیصلہ کرے گی کیونکہ اس کا تعلق ملکی سلامتی سے ہے۔
خورشید شاہ نے نیوز لیکس کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved