Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 19, 2017 04:38 pm views : 708

Location : Pakistan Navy Dockyard

Karachi- Pakistan Navy,Keel laying ceremony of 32 tons bollard pull tug
  • Urdu

کراچی ،پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے 32 ٹن کے بولارڈ ٹگ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا، ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے لیے تعمیر کئے جانے والے32ٹن کے بولارڈ پُل ٹگ کی بنیاد رکھنے کی تقریب آج کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی ۔ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
اس پُل ٹگ کی لمبائی 34 میٹر ہے اور وزن 481ٹن ہے جب کہ رفتار 12 ناٹس ہے۔ اس ٹگ میں مضبوط فینڈرِنگ ارینجمنٹ نصب کی جائے گا جو ہر سائز کے جہاز کو کھینچنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے اس اہم سنگِ میل کے حصول کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ 32ٹن کے اس ٹگ کی تعمیر پاک بحریہ کی جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے وژن کی عکاس ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے وزارتِ دفاعی پیداوار کی مکمل معاونت اور کراچی شپ یارڈکی انتھک محنت کو بھی سراہا۔
وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے مزید کہا کہ جہاز سازی میں خود انحصاری کے وژن کے تحت پاک بحریہ نئے جہازوں کو بحری بیڑے میں شامل کررہی ہے اورتسلسل کے ساتھ کراچی شپ یارڈ کو جہاز وں کی تعمیر کے کنٹریکٹ دے رہی ہے۔ اس سے نہ صرف پاک بحریہ کو درکار جہازوقت پر تیار کیے جاسکیں گے بلکہ اس سے پاکستان کی جہاز سازی کی صنعت کو بھی ترقی دی جاسکے گی۔
قبل ازیں ، رئیر ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ ، مینجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ 2014 میں بھی اسی طرز کی ایک ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کی گئی تھی جوگرانقدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے شپ یارڈمیں جاری منصوبوں کا ایک مجموعی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شپ یارڈ فی الوقت جہاز سازی کے09 منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن میں پاک بحریہ کے لیے فلِیٹ ٹینکر، پاکستان مَیری ٹائم ایجنسی کے لیے مَیری ٹائم پٹرول و یسلز ، فاسٹ اٹیک کرافٹ
(میزائل)، پاک بحریہ کے لیے کثیرالمقاصد بارج اور پاکستان آرمی کے لیے برِج اِریکشن بوٹس شامل ہیں ۔ رئیر ایڈمرل سید حسن ناصر نے کراچی شپ یارڈ پراظہار اعتمادکے لئے وزارتِ دفاعی پیداوار (حکومتِ پاکستان) اور بالخصوص پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں حکومتِ پاکستان ، پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کے اعلیٰ حکام اور یگر عہدیداران نے شرکت کی۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved