May 19, 2017 06:17 pm
views : 632
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 214 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 214 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 214پوائنٹس
کی کمی کے بعد50742 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 404کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 243 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 153کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔