لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے ا سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا چار سالہ دور عوام کی بے لوث خدمت سے عبارت ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
محمدشہبازشریف نے کہاہماری سیاست کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔پاکستان میں الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے مزید کہاپاکستان میں صرف عوام کی خدمت کی سیاست ہوگی۔ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔