کراچی ، ڈی جی رینجر ز(سندھ) میجر جنرل محمد سعید کا فیڈریشن آف پا کستان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈ سٹر یز کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجر ز(سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے فیڈریشن آف پا کستان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈ سٹر یز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انڈ سٹر ی کے ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ) سے ملاقات کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے ممبران سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی بہتری کے ساتھ ہی معیشت مضبوط ہورہی ہے جس کا سہر ا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص تاجر برادری کو جاتا ہے ۔کراچی پا کستان کی معاشی شہ رگ ہے اور تاجر برادری اس کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) نے انڈ سٹر ی ممبران کو باور کرایا کہ امن وامان کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تاجر برادری اپنا کردار ادا کرتے ہو ئے کسی بھی غیر یقینی صورتحال کی اطلاع رینجرز کے جاری کردہ نمبروں پر کریں ۔
اس موقع پر انڈ سٹر ی کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے امن وامان کی بحالی اورتاجر برادری کے لئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار تشکر کیا