May 20, 2017 01:55 pm
views : 721
Location : Alhamra Cultural Complex (Gaddafi Stadium)
Lahore- Pro Wrestling Competition
اہور،کراچی کے بعد لاہور میں بھی بین الاقوامی پہلوانوں کا دنگل
پہلوانوں کی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے دبنگ انٹری نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ بادشاہ خان کی فتح سے شائقین کا جوش آسمان کو چھوتا رہا۔
لاہور میں بین الاقوامی ریسلنگ کے میلے کا آغاز شاندار آتش بازی کے ذریعے کیاگیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے نامور ریسلر ٹائنی آئرن، بمبی کلر اور ویڈ بیریٹ نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریفوں کو شکست سے دوچار کیا۔ خواتین ریسلرز بھی رنگ میں داؤ پیچ لڑاتی رہیں۔
اس میلے میں 20 ممالک کے 25 غیر ملکی پہلوانوں نے جوہر دکھائے۔ غیر ملکی ریسلرز لاہور کے بعداب 21 مئی کو اسلام آباد میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔