مردان،دوسو سے زائد طلبا پر مشتمل سرکاری اسکول تبدیلی کا منتظر
مردان میں تبدیلی کے دعویدار پی ٹی آئی کے دور حکومت اور وزیر تعلیم عاطف خان کے رہائش گاہ کے 3کلومیٹر کے فاصلے پر محب بانڈہ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول تبدیلی کا منتظر ہے ۔مردان میں محب بانڈہ گورنمنٹ پرائمری سکول کی بلڈنگ صدیوں پرانی تصویر پیش کر رہا ہے عمارت کی نہ تو مکمل چھت ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات، فنڈز کے باوجود اسکول کو تعمیر نہیں کیا جا سکا۔
خیبر پختونخوا ہ حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، 200طلباء پر مشتمل یہ گورنمنٹ پرائمری سکول آج تک اپنی بلڈنگ سے محروم ہے ،علاقہ مکینوں نےحکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے