Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 20, 2017 06:37 pm views : 684

Location : Domestic Place

Islamabad- Adviser to PM on Foreign Affairs Sartaj Aziz Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد،عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کا کیس یا سزا ختم نہیں کرسکتی،سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت نے قونصلر رسائی پر کوئی فیصلہ نہیں دیا، عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کا کیس یا سزا ختم نہیں کرسکتی، عالمی عدالت نے صرف کلبھوشن کی سزائے موت کے بارے میں ہی حکم امتناع دیا ہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف جانے کا پاکستان کا فیصلہ درست تھا، یورپ سزائے موت کے خلاف ہے، عالمی عدالت میں سزائے موت کے خلاف جتنے بھی کیس گئے ان پر حکم امتناع ہی آیا،میڈیا نے غلط تاثر لیا کہ پاکستان کی شکست اور بھارت کی جیت ہوئی ہے، ایسی کوئی بات نہیں ،یہ صرف ایک عبوری حکم ہے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ 5دن میں ایڈ ہاک جج لگانا پاکستان کے لیے ممکن نہیں تھا،خاور قریشی کو وکیل کرنے کا فیصلہ سب کا متفقہ تھا، انہوں نے مدلل انداز میں پاکستان کا موقف عدالت میں پیش کیا، بھارتی جج نے بھی کہا ہے کہ بھارت نے عالمی عدالت جاکر غلطی کی،اگر ہم نہ بھی جاتے تو بھی عدالت نے یہی عبوری حکم جاری کرنا تھا۔
مشیر خارجہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کلبھوشن سے متعلق تمام ثبوت موجود ہیں،ہمارا مقدمہ آنا ابھی باقی ہے، ہماری لیگل ٹیم مضبوط ہوگی،بھارت کے اسٹیٹ ایکٹرز پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی تاجر جندل کا دورہ پاکستان نجی نوعیت کا تھا، اْس دورے کا کلبھوشن کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
مشیر خارجہ نے مزید کہا کہ یادیو حاضر سروس نیول آفیسر ہے، جعلی پاسپورٹ استعمال کرتا رہا، عالمی عدالت انصاف میں اپنا ایڈہاک جج تعینات کریں گے،سارے آپشن پر غور کیا جاسکتا ہے،وقت کے ساتھ ساتھ دیکھیں گے، ہم کوشش کریں گے کہ جلد از جلد مقدمے کی دوبارہ سماعت ہو،ہمارا کیس مضبوط ہے، آگے صورت حال اور واضح ہوجائے گی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ آگے جرح مقدمے کے قابل سماعت نہ ہونے کے بارے میں ہوگی،1960ء میں ہمارے ڈیکلریشن میں ہمارے کم تحفظات تھے، نئے ڈیکلریشن میں کئی نئی باتیں شامل کی ہیں۔
سرتاج عزیز نے یہ بھی کہا کہ کہا جارہا ہے کہ 90منٹ تھے صرف، 50 منٹ استعمال کیے گئے، مضبوط بات 10 منٹ میں بھی ہوتی ہے،بھارت نے اپنی مزموم حرکات سے توجہ ہٹانے کے لیے عالمی عدالت گیاتھا

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved