کراچی،اہلیان لیاقت آباد کا پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاج،ٹائر نذر آتش
لیاقت آباد کے مکینوں کی جانب سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی
مظاہرین نے لیاقت آباد سے تین ہٹی جانیوالی سڑک کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا جبکہ گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے سبب شدید ٹریفک جام ہوگیااور پولیس مظاہرین کے سامنے بے بس نظر آئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ انکے علاقے میں تین دن سے پانی نپہین آرہا شدید گرمی کے موسم میں پانی کے بغیر جینا دوبھر ہو گیا ہے،اعلیٰ حکام اس ساری صورت حال کا نوٹس لیں اور عوام کے مسائل خو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں