لاہور،حکومت پنجاب کی جانب سے دیہی علاقوں کیلئے ایمبولینس سروس برائے حاملہ خواتین کا اجراء
حکومت پنجاب کی جانب سے دیہی علاقوں کیلئے ایمبولینس سروس برائے حاملہ خواتین کا آغاز کر دیاگیا ہے
پنجاب کے دیہی علاقوں میں بسنے والے افراد مفت ایمبولینس سہولت سے مستفید ہو ں گے۔
اس نظام کو بہتر بنانے کیلئے یہ مفت سروس ایک پرائیویٹ کمپنی کو سونپی گئی ہے جس کے تحت حاملہ خواتین کسی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس سروس اپنے گھر تک بلا سکتی ہیں اس سلسلے میں جلد ہی 1122کی طرز کی ہیلپ لائن 1034کا آغاز کیا جا رہا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے تحت پنجاب کے 800بنیادی مراکز صحت میں 250ایمبولینسز فراہم کی گئیں ہیں ۔
دیہی علاقوں کے عوام نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے کہ پسماندہ علاقوں کو یہ سہولیات فراہم کرنے سے ان کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
پروگرام کے تحت نوزائیدہ بچوں کی صحت اور بہتری کیلئے 17بنیادی مراکز صحت نے غذائی کمی کا شکار بچوں اور ماؤں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے،اس پروگرام کے تحت محکمہ صحت نے کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے جس میں پنجاب کے 234ملازمین شامل ہیں