پشاور،خیبر پختونخوا پولیس کا ایک اور احسن اقدام،شہریوں کے لئے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا نظام متعارف کرادیا
خیبر پختونخوا پولیس کا ایک اور احسن اقدام،شہریوں کے لئے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا نظام متعارف کرادیا گیا ہے۔
سی سی پی او طاہر خان نے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کر دیاہے۔
نئے سسٹم میں شہری آن لائن ٹیسٹ دے کر ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے جبکہ سوالات کا انتخاب اور رزلٹ بھی کمپیوٹرائزڈ ہوگا جبکہ ٹریفک سائنز اور رولز کا ٹیسٹ کمپیوٹر پر ہی ہوگا۔
امیدوار کو آن لائن دس سوالات پر مشتمل کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا،ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے امیدوار کو سکرین پر دیئے گئے آپشنز منتخب کرنے ہونگے جبکہ ٹیسٹ کا رزلٹ بھی چند سیکنڈ میں خود بخود پرنٹ ہوگا۔
اس موقع پر سی سی پی او طاہر خان نے کہاکہ شہریوں کی آسانی کے لئے ڈیجیٹل سسٹم لائے ہیں جبکہ اس سلسلے میں شفافیت کو بھی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں