کراچی، سائٹ ایریا میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی قرار،شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب
کراچی کے علاقے سائٹ لیبراسکوائر میں پلاسٹک کے کارخانے میں آگ لگ گئی ہے،
آگ کے باعث آسمان پردھویں کے بادل چھاگئے، فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ
سات گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ کی جانب سے پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی
قرار دیا جارہا ہے جبکہ فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے،حکام
کا کہنا ہے کہ کارخانے کے قریب گارمنٹس اورکیمیکل کی فیکٹریاں بھی ہیں،
پہلی ترجیح آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔