پشاور،فٹبال کے شیدائیوں کے لئے خوشخبری،پشاور میں لیژر لیگ کا افتتاح کر دیا گیا
خیبر پختونخوا والوں کے لئے بڑی خوشخبری،اب وہ بھی بن سکتے ہیں لیژرلیگز
کا حصہ ،پشاور میں بین الاقوامی نجی فٹبال کمپنی کے تعاون سے لیژر لیگ کا
افتتاح کر دیا گیا ہے،فرانس کے انٹر نیشنل فٹبالر رابرٹ پائرز نے بھی
پاکستان آنے کی حامی بھر لی۔
خیبر پختونخوا میں فٹبال کے شوقین ہو جائیں تیار کیوں کہ پشاور میں بین
الاقوامی نجی فٹبال کمپنی کے تعاون سے لیژر لیگ کے نام سے فٹبال میچز کا
انعقاد ہونے جا رہا ہے،لیژ ر لیگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی
کے چئیر مین محمود ٹرنک والا نے کہا کہ لیک میں بہتر کارکردگی دیکھانے
والے کھلاڑیوں کو فرانس کے انٹر نیشنل فٹبالر رابرٹ پائرز کے ساتھ کھیلنے
کا موقع دیا جائے گا۔
فٹبال کے شوقین آن لائن اپنی ٹیم رجسٹر کے کسی بھی دوسری رجسٹرڈ ٹیم کے
ساتھ میچ کھیل سکتے ہیں جس کے لئے تمام وسائل کمپنی فراہم کریگی،تقریب میں
صوبائی وزیر شاہ فرمان نے بھی شرکت کی اور فٹبا ل کے لئے اٹھایا جانے والا
اس اقدام کو سراہا۔
لیژر لیک کے تعاون سے اسلام آباد لاہور اور کراچی مین فٹبال کے میچز جاری
ہیں ،جبکہ نجی کمپنی نے ملک بھر میں سو سے زائد فٹبال گراؤنڈز اور ایک بین
الاقوامی طرز کی فٹبال اکیڈمی بنانے کی نوید بھی سنادی۔