May 21, 2017 07:21 pm
views : 701
Location : Pakistan Embassy
Washington DC- Sufi Night In Pakistan Embassy
واشنگٹن،پاک امریکہ دوستی کے ستر سال ہونے پر پاکستانی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد
امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کاکہنا ہے کہ کلبھوشن ہو یا
اور کوئی دہشت گرد، اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی ، نواز ٹرمپ ملاقات پاک
امریکہ تعلقات میں معاون ثابت ہوگی۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں
دفتر خارجہ کی اہم شخصیات اور کثیر تعداد میں امریکیوں نے شرکت کی۔
پاکستان اور امریکا کی دوستی کو 70 سال ہوگئے ، واشنگٹن میں اس حوالے سے
پاکستانی سفارتخانے میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پاکستانی
سفیر اعزاز چودھری ، دفتر خارجہ کی اہم شخصیات اور امریکی شہریوں کی بڑی
تعداد نے شرکت کی، استاد دلشاد نے خوبصورت دھنیں بکھیر کر سماں باندھ دیا۔
اعزاز چودھری نے کہا امریکہ میں اولیاء کرام کا پیغام صوفی میوزک کے ذریعے
دیا گیا، کلبھوشن ہو یا اور کوئی دہشتگرد ، اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی،
پاکستانی سفیر نے کہا سعودی عرب میں نواز ٹرمپ ملاقات پاک امریکہ تعلقات
میں معاون ثابت ہو گی، اعزاز چودھری نے کہا صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ
مسلمان ممالک کے ساتھ امریکہ کے بہتر تعلقات کی نشاندہی کر رہا ہے ، امریکہ
سے دفاعی معاہدہ سعودیہ نے اپنی دفاعی ضروریات کے تحت کیا۔