May 22, 2017 01:12 pm
views : 656
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 351 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،351پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس351پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ51093پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر302کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں سے 225کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،72کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 5کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا