اسلام آباد ، ماحولیاتی تنوع میں تحقیق کیلئے پارلیمنٹ کا اہم کردار ہے، مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی تنوع میں تحقیق کیلئے پارلیمنٹ کا اہم کردار ہے۔
اسلام آبادمیں حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر
مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی تنوع اور
سیاحت کے شعبے میں انسانی وسائل کا ہونا ناگزیر ہے۔پارلیمنٹ میں ترقیاتی
اہداف کے حصول کیلئے سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے۔
مریم اورنگ زیب نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں دہشتگردی میں کمی کی وجہ سے سیاحت
کو فروغ ملا۔صوبوں کو سیاحت کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں
نے کہا کہ حیاتی تنوع سے متعلق مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ماحولیاتی
تبدیلی سے متعلق وزارت کے تحت گلگت بلتستان میں بھی کام ہورہا ہے۔
وزیر مملکت نے مزیدکہا کہ رواں برس سیاحت کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے
اورریڈیو اور ٹی وی پراس سے متعلق پروگرام نشر کیے جائینگے۔حیاتیاتی تنوع
اور سیاحت پر مختلف قسم کی ڈاکو منٹریز بھی تیار کی گئی ہیں۔