May 22, 2017 06:29 pm
views : 825
Location : Different Areas
Lahore- Pleasent Weather in City
لاہور،سہانا موسم ،شہر میں بادلوں کا راج
گرمی کی ستائی عوام کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہے،لاہور شہر
میں بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا بھی امکان
ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے علاقوں ساہیوال، بہاولپور، چشتیاں، ڈیرہ
غازی خان، راجن پور، کروڑ لعل عیسن اور وہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں ابر
کرم برس پڑا ہے جبکہ سندھ کے علاقے کنڈیارو اور کندھ کوٹ میں بھی رم جھم سے
گرمی کا زور ٹوٹ گیاجبکہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی اسلام آباد،
لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور، ہزارہ، ڈیرہ اسماعیل خان، فاٹا اور کشمیر
میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرات 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔