May 22, 2017 08:05 pm
views : 736
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Mufti Muneeb ur Rehman
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور
معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رویت ہلال کمیٹی کی کارکردگی ،مذہبی تہواروں پر چاند کی
رویت پر اتفاق رائے کی اہمیت و ضرورت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر
تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاکمیٹی میں تمام مسالک کے علمائے
کرام کی موجودگی خوش آئند ہے۔چاند کی رویت پر اتفاق رائے نہایت ضروری ہے
تاکہ ملک بھر میں مذہبی تہوار ایک ساتھ منائے جاسکیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہاعلمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہامرکزی رویت ہلال
کمیٹی مصدقہ شہادتوں کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کرتی ہے۔اس ضمن میں
بھرپور احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔