کوئٹہ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سو شل میڈیا کے کارکنان کی گر فتا ری کے خلاف احتجاجی مظا ہر ہ
پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام سو شل میڈیا کے کارکناں کی گر فتا ری کے
خلاف کو ئٹہ پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیامظاہرین نے حکومت
کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔
مظا ہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما قاسم سو
ری نے کہا کہ حکومت پا رٹی کے کارکنوں کو سائبر کرائم بل کی آڑ میں
انتقامی کا روائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت
کر تے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل کے کارکن سالار کو
ایف آئی اے نے کو ئٹہ سے حراست میں لیکر اسلام آباد منتقل کر دیا ،پا رٹی
کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پرمیاں نواز شریف کے اصل چیر ے کو بے نکاب کیا تو
ان کو حراست میں لیا گیا ان کا کہنا تھاکہ جب تک سوشل میڈیا کے کارکنان کو
رہا نہیں کیا جا تا احتجاج اور مظا ہر ے جا ری رہیں گے۔