مدینہ منورہ،وزیراعظم محمد نوازشریف کی روضہ رسول ﷺ پرحاضری
وزیراعظم محمد نوازشریف نےمدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ۔انہوں
نےعصر،مغرب اورعشاء کی نمازیں مسجد نبوی میں ادا کیں اور ریاض الجنۃ میں
نوافل ادا کئے۔وزیراعظم نے ملکی سلامتی ،ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعا
ئیں کیں۔
مسجد نبوی میں موجود پاکستانی زائرین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو دیکھ کر
خوشی کا اظہارکیا اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔وزیراعظم نے ہاتھ
ہلا کرپاکستانیوں کے جذبات کا جواب دیا ۔ مسجد نبوی آمد اورنماز ادائیگی کے
بعد واپسی کے موقع پر بڑی تعدادمیں لوگوں نے وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا
اظہارکیا ۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے مغرب کی نماز بھی مسجد نبوی میں ادا کی اور
مغرب سے عشاء تک کا وقت مسجد نبوی میں ہی گزارا۔اس دوران وزیراعظم نے ریاض
الجنۃ میں نوافل ادا کیے اور مسلم امہ کے اتحاد، سلامتی اور خوشحالی کیلئے
دعا کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ وزیراعظم نے عشاء کی نماز بھی مسجد نبوی میں ادا کی۔