May 23, 2017 04:51 pm
views : 578
Location : Lady Reading Hospital
Peshawar- Young Doctors Protest
پشاور,خیبر پختونخوا کےہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج
پشاورسمیت خیبر پختونخوا کےہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے جبکہ
احتجاج کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت چار سالوں سے
مطالبات نہیں مان رہی،محکمہ صحت نے مطالبات مان لئے پھر راتوں رات انکار
کیا،ڈاکٹر نوشیروان برکی امریکہ میں بیٹھ کرہسپتالوں کو نہیں چلا سکتے۔
احتجاجی ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تین ڈاکٹروں کے
لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اور میڈیکل آفیسر ایکٹ میں ترمیم کی جائے
جبکہ ڈاکٹروں کو تحفظ، رہائش اور ہیلتھ الاؤنس دیا جائے،اورٹائم سکیل
پروموشن کو نافذ کیا جائے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن
کے عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا
مطالبہ کر رہے ہیں ،حکومت تو ہماری بات مان لیتی ہے تاہم نوشیروان برکی
اسے قبول نہیں کرتا ،ڈاکٹر نوشیروان برکی امریکہ میں بیٹھ کرہسپتالوں کو
نہیں چلا سکتے۔