May 23, 2017 07:52 pm
views : 663
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Secretary SAARC
اسلام آباد،صدر مملکت ممنون حسین سے سیکرٹری سارک کی ملاقات
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی کے لیے سارک کا پلیٹ فارم مزید مؤثر بنایا جائے۔
ایوان صدر اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل سارک امجد حسین سیال سے گفتگو کرتے
ہوئے صدرمملکت ممنون حسین نے سارک ممالک کے درمیان روابط کے فروغ کی
ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ سارک کو مؤثر پلیٹ فارم بنانے کے لیے تمام رکن ممالک کو
ساتھ لیکر کام کیا جائے ۔صدر مملکت نے سارک سیکرٹری جنرل کا منصب سنبھالنے
پر امجد حسین سیال کو مبارک باد پیش کی۔