لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے بین الاقوامی بزنس سیمینار میں شریک غیرملکی کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقاتیں
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے بین الاقوامی بزنس سیمینار میں
شریک غیرملکی کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے د وران
پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔
اس موقع پرغیرملکی کمپنیوں کے سربراہوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے
بہترین ماحول فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات کی تعریف بھی
کی۔
غیرملکی کمپنیوں کے سربراہان نے کہاآپ نے پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے صف اول
کا صوبہ بنا دیا ہے۔پنجاب آ کر شہباز سپیڈ کو اپنی آنکھوں سے
دیکھا ہے۔ صوبے میں شفافیت کا کریڈٹ آپ کی متحرک قیادت کو جاتا ہے۔ہم پنجاب
میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔
غیرملکی کمپنیوں کے سربراہان نے مزید کہاپنجاب سرمایہ کاروں کیلئے جنت بن
چکا ہے۔ سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاسرمایہ کار ہمارے لئے قابل احترام
ہیں۔ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے بہترین صوبہ بن کر ابھرا ہے۔ً آپ دل کھول کر
سرمایہ کاری کریں، ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔ آپ سرمایہ کاری کرکے خدمات کو
بہتر بنائیں اور منافع کمائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاسی پیک نے بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ
کاری کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔آئیے مل کر پنجاب میں سرمایہ کاری کے
مواقعوں سے استفادہ کریں اور تعاون کو بڑھائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے مزیدکہاپنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولتیں مہیا کرے گی۔