May 24, 2017 12:16 pm
views : 627
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 695 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،695پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس695پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ52842پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر306کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 195کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ101کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔