May 24, 2017 01:15 pm
views : 608
Location : Foreign Office
Islamabad- APHC Protest Against India
اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج
کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیر میں بھارت کی جانب سے بڑھتے مظالم کے خلافدفترخارجہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے
مطالبات درج تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی
گئی اور مطالبہ کیا کہ کشمیر متنازعہ خطہ ہے جہاں بھارت نے خواتین ،بچوں
اور اور نوجوانوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے,اقوام عالم اس سلسلے میں اپنا
کردار ادا کرے۔
اس موقع پرمظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل پارٹیز حریت کانفرنس سے کنوینر غلام
محمد صفی نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ کشمیر ایک متنازیہ علاقہ ہے لیکن پھر
بھی بھارت کشمیرمیں اپنی اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے اور وہاں کی عوام پر
ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔
غلام محمد صفی نے مزید کہا کہ بھارت حریت پسندی کو دبا ناچاہتا ہے لیکن ہم اسے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔