May 24, 2017 02:16 pm
views : 655
Location : Domestic Place
Islamabad- Interior Minister Chaudhry Nisar Media Talk
اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا پریس کانفرنس سے خطاب
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر
پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن مادرپدر آزاد سوشل میڈیا بھی کسی
صورت قابل قبول نہیں ہے، ملکی آئین کے تحت عدلیہ اور فوج کو کسی بھی صورت
میں تضحیک کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔
پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہا کہ
گذشتہ چند روز سے فوج کے خلاف تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شائع کیا
جارہا تھا جس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حکام کو ذمہ داری سونپی گئی
تھی،جبکہ ایف آئی اے کے حکام نے28 ایسے اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جنہوں نے فوج
کے خلاف تضحیک آمیز مواد شائع کیا تھا، ان اکاؤنٹس سے متعلق ایسے افراد کو
محض پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا جبکہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں
نہیں لائی گئی لیکن اس پر شور شرابہ شروع ہو گیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے جب سے ایف آئی اے نے ایسے افراد کو پوچھ گچھ کے لیے
طلب کیا ہے اس کے بعد سے فوج کے خلاف تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا سے غائب
ہوگیا ہے،اُنھوں نے کہا کہ اس سے پہلے توہین مذہب سے متعلق جب قانون نافذ
کرنے والے اداروں نے کریک ڈاؤن شروع کیا تھا تو اس کے بعد سے مقدس ہستیوں
کے خلاف تضحیک آمیز مواد بالکل ختم ہو گیا تھا۔
اُنھوں نے کسی بھی سیاست دان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے مامے چاچے بننے کی کوشش نہ کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر
پاندی لگنے کی صورت میں سڑکوں پر احتجاج کرنے کی دھمکی دی تھی۔