اسلام آباد،پاک بحری کے جہازپی این ایس ذوالفقار کی سنگا پور کی بحریہ کی پچاسویں سالگرہ میں شرکت
ترجمان پاک بحریہ کے مطابقپاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارنے سنگاپور
کے حالیہ خیر سگالی اور تربیتی دورے کے دوران جمہوریہ سنگا پور کی بحریہ
کی پچاسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔سنگا پور بندر گاہ میں قیام کے
دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انٹرنیشنل میری ٹائم ریویو2017 (آئی ایم آر)،
انٹر نیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش ایشیاء 2017 (آئی ایم ڈی ای ایکس )اور
میری ٹائم انفارمیشن شیئرنگ مشقوں میں حصہ لیا۔
سنگاپور کے پانیوں میںآمد پر سنگا پور نیوی کے جہاز گیلینٹ(gallant)نے پی
این ایس ذوالفقار کا خیر مقدم کیا جبکہ شنگھی(changi)نیول بیس پہنچنے پر
پاکستان کے دفاعی اتاشی اور سنگا پور نیوی کے عہدیداران نے جہاز کا استقبال
کیا۔
پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے جہاز کے
کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ سنگاپور نیوی کی پچاسویں سالگرہ کے سلسلے میں
منعقدہ مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ میری ٹائم دفاعی نمائش
ایشیاء2017اور انٹر نیشنل میری ٹائم سکیورٹی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں
بھی شرکت کی۔
پی این ایس ذوالفقار کا یہ دورہ اور بحری مشقوں میں شرکت دونوں ممالک کے
باہمی تعلقات میں مضبوطی کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے آفیسرزو جوانوں کی پیشہ
ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔