لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاوزیراعظم محمدنوازشریف کی
قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب ٹیک آف کر چکا
ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چار سالہ دور شفافیت ، دیانت ، امانت اور محنت
سے عبارت ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کو رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کیا جا رہا
ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور
رفتار کا شاہکار ہیں۔ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کرپشن
کے قبرستان بنائے۔ اپنے دور میں لوٹ ماراور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے
والوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاباشعور عوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست
کو دفن کردیا ہے۔ دھرنا سیاست کرنے والوں کو 2018ء میں بھی ناکامی کا سامنا
کرنے پڑے گا۔ پاکستانی قوم اب کسی سیاسی بازیگر کو اپنے روشن مستقبل سے
نہیں کھیلنے دے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مز ید کہاعوام سے کئے گئے وعدے پورے
کریں گے۔ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔