Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 24, 2017 04:03 pm views : 741

Location : GHQ

Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa chairs 75th Annual Formation Commanders Conference
  • Urdu

راولپنڈ ی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 75ویں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام نے امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں جب کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں تاہم سرحدوں پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 75ویں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شرکا کو جیواسٹریٹیجک صورتحال، آپریشن ردالفساد میں پیشرفت پربریفنگ دی گئی جب کہ کانفرنس میں روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں اور قومی سلامتی سے متعلق امورپر بھی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پا ک فوج کے مطابق کانفرنس میں سی پیک اورسی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سی پیک منصوبے پر بروقت پیشرفت کے لیے مزید محفوظ ماحول پر توجہ دینے پر زور دیا گیا جب کہ بلوچستان کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال پر بھی غورکیا گیا، شرکا نے بلوچستان کے استحکام وترقی کے لیے بامقصد کردارجاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں پاک افغان بارڈر پر بہتر انتظامات کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ، شرکا نے فوج کی سطح پر کیے گئے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سرحدوں کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا اور قیام امن تک کراچی، پنجاب سمیت ہر جگہ پر آپریشن جاری رہے گا۔ فارمیشن کمانڈرز نے فاٹا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ فاٹا اصلاحات عوام کی خواہشات کے مطابق ہونی چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام نے امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں جب کہ سیکیورٹی فورسزکی ان گنت قربانیوں کے بعد استحکام حاصل ہوا اور پرامن پاکستان کے حصول کے لیے قوم کی مدد سے ان کامیابیوں کو مستحکم کریں گے۔
جنرل قمر باوجوہ نے مشرقی و مغربی محاذوں پراگلے مورچوں کے دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے حالیہ سرحدی، سیزفائرخلاف ورزیوں کا جواب دینے پرفوج کی بروقت کارروائیوں کو سراہا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں تاہم سرحدوں پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔

Recent News

Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved